مقدَّمہ جیتنے کے لئے2اَعمال
{۲۱}جو ناجائز مقدَّمے میں پھنس گیا ہو، مقدّمے کی تاریخ والے دن یَا ذَاالۡجَلَالِ وَالۡاِ ِکۡرَام 654بارپڑھ کر کورٹ میں جائے اِنْ شَآءَ اللہ تَعَالٰی فیصلہ اِسی کے حق میں ہو گا۔
{۲۲} وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَہَقَ الْبَاطِلُ ؕ اِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَہُوۡقًا ﴿۸۱﴾ (پ۱۵،بنی اسراء یل: ۸۱) مقدّمے کی کامیابی کیلئے روزانہ کسی بھی ایک نماز کے بعد 133 بار پڑھئے۔ حق پر ہوں تو پڑھئے کہ ناحق پڑھنے والا ازخود مصیبت میں گرفتار ہوسکتا ہے۔
چِلّھ کشی میں چوٹ کھائی ہو تو
{۲۳}یَاوَاحِدُ 3000 بار11 دن تک روزانہ پڑھئے۔(اوّل آخرگیارہ گیارہ مرتبہ دُرُود شریف پڑھئے) اِنْ شَآءَ اللہ تَعَالٰی دل پُر سکون ہو جائے گا۔
قید سے رہائی کے2 اَعمال
{۲۴}اگر کوئی شخص ظُلماً قید ہو گیاہو تو چلتے پھرتے،اٹھتے بیٹھتے یَا حَیُّ یَا قَیُّوۡمُکثرت سے پڑھے اور یَا حَیُّ یَا قَیُّوۡمُکاغذ پرلکھ کر تعویذ بنا کر پہن بھی لے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلدرہائی پائے گا۔
{۲۵} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ بکثرت پڑھا کرے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّقید سے جلد رہا ہو جائے گا۔
کُنویں یا نہر کے پانی کی کمی کا روحانی علاج
{۲۶}اگر کسی کنویں یا نہر کاپانی کم ہو جائے تو ٹھیکری پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط