لکھ کر اس کنویں یانہر میں ڈال دیجئے اِنْ شَآءَ اللہ تَعَالٰی پانی میں بَرَکت ہو جا ئے گی۔
دکان ، مکان ، خاندان و سامان کی حفاظت کے 5 اَعمال
{۲۷} دکان یا مکان یا مال و اسباب پر روزانہ یَااللہُ 49بارپڑھ کر دم کر دیا جائے تو ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مختلف نقصانات سے حفاظت ہو گی۔
{۲۸} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 69بار کاغذ پر لکھ (یا لکھوا)کر فریم بنواکر مکان یا دکان وغیرہ میں لٹکا دیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ وہاں آسیب نہیں آئے گا اور اگر پہلے سے ہو گا تو بھاگ جائے گا ۔
{۲۹} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھ کر اگر استِعمال کی چیزوں پر دم کر دیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ حفاظت بھی ہو گی اور بَرَکت بھی ۔
{۳۰}رقم اورہر قسم کی چیز کے لین دین(یعنی لینے اور دینے) سے پہلے یَا زَاالۡجَلَالِ وَالۡاِ کۡرَام21بارپڑھنے کی جو عادت بنا لیں گے، وہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس مُعامَلے میں نقصانات سے بچے رہیں گے۔
{۳۱} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 65بار لکھ کر اپنے پاس رکھنے والا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ظالموں کے ظلم سے محفوظ رہے گا۔
سر درد سے مِنٹوں میں نجات
(بیان کردہ طبّی اور دیسی علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجئے)
ایک چمچ چینی اوردو عدد بڑی الائچیوں کے دانے نکال کر منہ میں رکھ لیجئے۔ اورانہیں چیونگم کی طرح چباتے اور چوس چوس کر رس پیتے رہئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تقریباً پانچ منٹ میں