Brailvi Books

مینڈک سُوار بچّھو
23 - 27
گی۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
شادی کی رکاوٹ کے 3 روحانی علاج
{۱۷}جن لڑکیوں کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو وہ نمازِ فجر کے بعد یَا ذَاالۡجَلَالِ وَلۡاِکۡرَام  312بارپڑھ کر اپنے لئے نیک رشتہ ملنے کی دعا کریں،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جلدشادی ہو اور خاوَند بھی نیک ملے۔
{۱۸} یَاحَیُّ یَا قَیُّوۡمُ 143بار لکھ کر تعویذ بنا کر کنوارا اپنے بازو میں باندھے یا گلے میں پہن لے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی جلد شادی ہو جائے گی اور گھر بھی اچّھا چلے گا۔
{۱۹}لڑکی یا لڑکے کے رشتے میں رکاوٹ ہو یا اس میں بندِش کا شبہ ہو تو روزانہ بعد نمازِ فجر باوُضو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط  کے ساتھ سُوْرَۃُالتِّیۡن 60 مرتبہ پڑھئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ چالیس دن کے اندر اندر کام ہوجائے گا۔	
حادثات سے حفاظت والا عمل 
{۲۰} بِسْمِ اللہِ تَوَ کَلۡتُ عَلَی اللہِ  لَا  حَو ۡلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا   باللہِ۔ ۱ ؎   (ابوداوٗدج۴ص۴۲۰حدیث ۵۰۹۵  )
  ایک صاحِب کا کہنا ہے:گھر سے باہر نکلنے کی(اوپر دی ہوئی ) دعا جب سے پڑھنی شروع کی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی بار حادِثے سے بچا ہوں اور نہ جانے کتنی بار تو میری گاڑی کے شیشے دوسری گاڑیوں کے ساتھ ٹکراگئے ہیں لیکناللہکے فضل سے کوئی حادِثہ یا نقصان نہیں ہوا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎     ترجمہ: اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نام سے ،میں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّپر بھروسا کیا، بُرائی سے بچنے اورنیکی کرنے کی قوَّت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے۔