Brailvi Books

مدنی وصیت نامہ
8 - 15
{۳۰}	نمازِ پنجگانہ ،روزۂ رمضان ،زکوٰۃ ،حج وغیرہ فرائض (ودیگر واجبات و سنن) کے معاملے میں  کسی قسم کی کوتاہی نہ کیا کریں۔
{۳۱}	وصیت ضَروری وصیّت: دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ساتھ ہر دم وفادار رہئے، اس کے ہررکن اور اپنے ہر نگران کے ہر اس حکم کی اطاعت کیجئے جو شریعت کے مطابِق ہو شوریٰ یا دعوت اسلامی کے کسی بھی ذمّے دار کی بلااجازت شَرْعی مخالفت کرنے والے سے میں  بیزار ہوں ، خواہ وہ میراکیساہی قریبی عزیز ہو ۔ 
{۳۲} 	ہر اسلامی بھائی ہفتے میں  کم از کم ایک بار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں  اوّل تا آخرشرکت کرے اور ہر ماہ کم از کم تین دن، بارہ ماہ میں  30دن اور زندگی میں  یَکْمُشْتکم از کم بارہ ماہ کے لئے مَدَنی قافلے میں  سفرکرے۔ ہر اسلامی بھائی اور  ہر اسلامی بہن اپنے کردار کی اصلاح پر استقامت پانے کے لئے روزانہ فکر مدینہ کرکے’’ مَدَنی انعامات‘‘ کا رِسالہ پر کرے اور ہر ماہ اپنے ذمّے دار کوجمع کروائے ۔ 
{۳۳}تاجدارِ مدینہ ،سرور قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کیمَحَبّت وسنّت کاپیغام دنیا میں  عام کرتے رہئے۔
{۳۴}	بد عقیدگیوں  اور بد اعمالیوں  نیز دنیا کی بے جامَحَبّت، مال حرام اورناجائز فیشن وغیرہ کے خلاف اپنی جد و جہد جاری رکھئے۔حسن اخلاق اور مَدَنی مٹھاس کے ساتھ نیکی کی دعوت کی دھومیں  مچاتے رہئے ۔
{۳۵}    غصہ اور چڑچڑا پن کو قریب بھی مت پھٹکنے دیجئے ورنہ دین کا کام دشوار ہوجائے گا۔