Brailvi Books

مدنی وصیت نامہ
7 - 15
{۲۴}	ہوسکے تو میرے اہلِ مَحَبّت میری تدفین کے بعد12 روز تک ،یہ نہ ہوسکے تو کم ازکم  12گھنٹے ہی سہی میری قَبْر پر حلقہ کئے رہیں  اور ذِکرو دروداور تلاوت ونعت سے میرا دل بہلاتے رہیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نئی جگہ میں  دل لگ ہی جائے گا اس دَوران بھی او رہمیشہ نمازِ باجماعت کا اہتمام رکھیں۔
{۲۵}	میرے ذِمّے اگر قرض وغیرہ ہو تو میرے مال سے اوراگر مال نہ ہوا تودرخواست ہے کہ میری اولاد اگر زندہ ہوتو وہ یا کوئی اوراسلامی بھائی احساناًاپنے پلے سے ادا فرمادیں۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّاجرِ عظیم عطا فرمائے گا۔ (مختلف اجتماعات میں  اعلان کیا جائے کہ جس کسی کی بھی دل آزاری یا حق تلفی ہوئی ہو وہ محمد الیاس عطّار قادری کو معاف فرما دیں  اگر قرض وغیرہ ہو تو فوراً ورثاء سے رجوع کریں  یا معاف کردیں )
{۲۶}	مجھے کثرت کے ساتھ ایصال ثواب ودعائے مغفرت سے نوازتے رہیں تو احسان عظیم ہوگا۔
{۲۷}	سب کے سب مسلک اعلیٰ حضرت یعنی مذہب اہل سنت پر امام اہل سنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرحمٰنکی صحیح اسلامی تعلیمات کے مطابق قائم رہیں  ۔
{۲۸}	بد مذہبوں  کی صحبت سے کوسوں  دور بھاگئے کہ ان کی صحبت خاتمہ بالخیر میں  بہت بڑی رکاوٹ اورسبب بربادی آخرت ہے۔
{۲۹}	تاجدارِ مدینہ،راحت قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحبَّت اور سنّت پر مضبوطی سے قائم رہئے ۔