Brailvi Books

مدنی وصیت نامہ
4 - 15
              جائیں ،اگر اندر میں  پکی ہوئی اینٹ کی دیواریں  ضروری ہوں تو پھراندرونی حصہ مٹی کے گارے سے اچھی طرح لیپ دیا جائے۔
{۵}	ممکن ہو تو اندرونی تختوں  پر یاسین شریف،سورۃُ الملک اور درودِتاج پڑھ کر دم کر دیا جائے۔
{۶}	کفنِ مسنون خود سگ مدینہ عُفِیَ عنہُ کے پیسوں  سے ہو۔حالتِ فقر کی صورت میں کسی صحیحُ الْعَقیدہ سنی کے مال حلال سے لیا جائے۔
{۷}	غسل بارِیش ،باعمامہ وپابند سنت اسلامی بھائی عین سنت کے مطابق دیں  (ساداتِ کرام اگرگندے وجود کوغسل دیں  تو سگ مدینہ  عُفِیَ عنہُ اسے اپنے لئے بے ادَبی تصور کرتا ہے)
{۸}	غسل کے دَوران ستر عورت کی مکمَّل حفاظت کی جائے اگر ناف سے لے کر گھٹنوں  سمیت کتھی یا کسی گہرے رنگ کی دو موٹی چادریں  اُڑھا دی جائیں تو غالِبًا ستر چمکنے کا اِحتمال جاتا رہے گا۔ہاں  پانی ظاہری جسم کے ہر حصے بلکہ روئیں  روئیں  کی جڑسے لے کرنوک پر بہنا لازِمی ہے۔
{۹}	کفن اگر آب زم زم یا آب مدینہ بلکہ دونوں سے تر کیا ہوا ہو تو سعادت ہے۔ کاش! کوئی سیِّد صاحب سر پر سبز عمامہ شریف سجادیں۔۱؎
{۱۰}	بعدِ غسل میِّت،کفن میں  چہرہ چھپانے سے قَبْل ،پہلے پیشانی پر اَنگُشْت شہادت سے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط   لکھئے۔
مدینہ
    ۱     صِرْف علماء ومشائخ کو باعمامہ دفن کیا جاسکتاہے، عام لوگوں کی میِّت کومع عمامہ دفنانا منع ہے۔