Brailvi Books

مدنی وصیت نامہ
3 - 15
 میری اولاد اور دیگراہل خانہ بھی ان وَصایا پر ضرور توجُّہ رکھیں۔
    زہے قسمت !مجھ پاپی و بدکار کو مدینۂ پر انوار میں ،وہ بھی سایۂ سبز سبز گنبد ومینا ر میں ،اے کاش ! جلوۂ سرکارِ نامدار ،شَہَنْشاہِ اَبرار،شفیع روز شمار،محبوب پروَرْدَگار ،احمدِ مختار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں  شہادت نصیب ہوجائے اور جنّتُ البقیع میں  دوگز زمین مُیَسَّر آئے اگر ایسا ہو جائے تو دونوں  جہاں  کی سعادتیں  ہی سعادتیں  ہیں۔آہ! ورنہ جہاں  مقدّر…
{۱} 	اگر عالَمِ نزع میں  پائیں  تواُس وقت کا ہر کام سنت کے مطابق کریں ،ممکنہ صورت میں  سیدھی کروٹ لٹا کر چہرہ قبلہ روکریں۔ یاسین شریف بھی سنائیں  اور کلمۂ طیّبہ سینے پر دم آنے تک مُسَلسَل بآواز پڑھاجائے۔
{۲} 	بعد قبضِ روح بھی ہر ہر معاملے میں  سنتوں  کا لحاظ رکھیں  ،مَثَلاًتجہیزو تکفین وغیرہ میں  تَعْجِیل (یعنی جلدی) اورزیادہ عوام اکٹھی کرنے کے شوق میں  تاخیر کرنا سنت نہیں۔ بہارِ شریعت حصہ4 میں  بیان کئے ہوئے احکام پر عمل کیا جائے ۔ خصوصاً تاکید اشد تاکید ہے کہ ہرگزنوحہ نہ کیاجائے کیوں  کہ یہ حرام اور جہنَّم میں  لے جانے والاکام ہے۔
{۳} 	قَبْر کا سائز وغیرہ سنّت کے مطابق ہو اورلحد بنائیں  کہ سنت  ۱؎ہے۔
{۴} 	اندرونِ قبر دیواریں  وغیرہ کچی مٹی کی ہوں ،آگ کی پکی ہوئی اینٹیں  استعمال نہ کی 
مدینہ
   ۱ ؎  ؎  قبر کی دو قسمیں ہیں(۱) صندوق (۲)لَحْد: لَحد بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ قبر کھودنے کے بعد میِّت رکھنے کیلئے جانب قبلہ جگہ کھودی جاتی ہے ۔ لَحد سنّت ہے اگر زمین اِس قابِل ہو تو یہی کریں اور اگر زمین نرم ہو تو صندوق میں مضایقہ نہیں ۔ہو سکتا ہے گورکَن وغیرہ مشورہ دیں کہ سلیب اندرونی حصے میں ترچھی کر کے لگا لو مگر اس کی بات نہ مانی جائے۔