Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 9:یقینِ کامل کی برکتیں
4 - 30
کی ہدایت دی گئی،تجھے غموں سے کِفایت کر دیا گیا، تیری حفاظت کی گئی اور شیاطین کو تجھ سے دُور کر دیاگیا۔ پس ایک شیطان دوسرے سے کہتاہے: ایسے شخص کو کیسے گمراہ کیاجاسکتاہے جسے ہدایت دی گئی، کفایت کیاگیااور محفوظ کردیاگیا ہو۔)1 (
٭…  اَمیرُالْمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عفّان رضی  اللہ تعالٰی عنہ  سے روایت ہے کہ شَہَنْشاہِ خوش خِصال، دافِعِ رنج و مَلالصَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :جو بندہ ہردن کی صُبح اورہررات کی شام تین بار یہ دُعا پڑھے: بِسْمِ  اللہ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ (اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے نام سے شروع کہ اس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کو ئی بھی چیز نقصان نہیں دیتی اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے)تواُسے کوئی چیز نقصان نہ دے گی۔)2 (
٭…-  اَمیرُالْمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمررضی  اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ  خوشبودار ہے: جس شخص نے کسی مُصِیْبَت زَدہ کودیکھ کریہ دُعا پڑھی: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
… اَ بُوْداوٗد،ج۴،ص۴۲۰،حدیث ۵۰۹۵ 
2 … اِبْنِ ماجَہ، ج ۴،ص۲۸۴،حدیث ۸