الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا(تمام تعریفیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے جس نے مجھے اس بیماری سے بچایا جس میں تُو مبتلا ہے اور مجھے اپنی مخلوق میں سے کثیر لوگوں پر فضیلت عطا فرمائی) تو جب تک زندہ ہے، اس مُصِیْبت سے اَمان میں رہے گا۔)1 (
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! احادیثِ مبارکہ میں وارد دُعائیں اگر یقینِ کامل اور صدقِ دل کے ساتھ پڑھی جائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کے بیان کردہ فضائل بھی ضرور حاصل ہوں گے کیونکہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زبانِ حقِ ترجمان کُنْ کی کُنْجی ہے یعنی جو فرماتے ہیں ہوکر رہتا ہے ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:
وہ زَبان جس کو سب کُنْ کی کنجی کہیں
اُس کی نافِذ حکومت پہ لاکھوں سلام (حَدائِقِ بَخْشش)
یقینِ کامل کی برکتیں
عرض:سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین پر یقینِ کامل سے متعلق کو ئی واقعہ ارشاد فرما دیجیے تاکہ ہمارے لیے ترغیب کا سامان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… تِرمِذی،ج۵، ص۲۷۲،حدیث ۳۴۴۲