اَدْعِیَہ ماثورہ سے مُراد
عرض:اَدْعِیَہ ماثورہ سے کیا مُراد ہے؟نیز انہیں پڑھنے کے فوائد وبرکات بھی بیان فرمادیجیے۔
ارشاد: اَدْعِیَہ ماثورہ سے مُراد وہ دُعائیں ہیں جوحضور نبیٔ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسْلِیم سے منقول ہیں خواہ انہیں حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے پڑھایا ان کے پڑھنے کا حکم دیایا اُن کوپڑھنے کی فضیلت یا فائدہ اورثواب بیان فرمایا ہے۔)1 (دوسری دُعاؤں کی بہ نسبت ماثور دعائیں پڑھنے کے بے شمار فوائد وبرکات ہیں،اس ضمن میں تین اَدْعیہ ماثورہ مع فضیلت ملاحظہ کیجیے:
٭… حضرتِ سیِّدُنا اَنس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلے اوریہ دُعا پڑھ لے: ”بِسْمِ اللہ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِ اللہ (اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے شُروع ، میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسا کیا ،گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں مگر اللہعَزَّوَجَلَّ کی مدد سے)“تو اُسے اس وقت نِدادی جاتی ہے کہ(اے بندۂ خدا!) تجھے سیدھی راہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بہشت کی کنجیاں،ص ۱۵۷،ملخصاً