Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
98 - 103
کا ذکر کرتے رہو اور جب کوئی بُرا  کام کر بیٹھو تو ہر بُرے کام کے ليے نئی توبہ کرو ، اگر گناہ خُفيہ کيا ہو تو توبہ بھی خُفيہ کرو اور اگر گناہ عَلانيہ ہے تو توبہ بھی عَلانيہ کرو۔(1)اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں گناہوں سے بچنے اور بتقاضائے بشریت  سرزد ہو جانے کی صورت میں انہیں  چھپانے اور فی الفور توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم۔
بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صَدقہ	
گناہوں سے ہر دم بچا یاالٰہی	(وسائلِ بخشش)
کسی کے گناہ پر مطلع ہوں تو کیا کریں؟
عرض:کسی کی بدی  پر مُطلع ہو جائیں تو  کیا کرنا چاہیے؟
اِرشاد:اگر کسی کو گناہ میں مبتلا دیکھیں یا اس کی کسی بُرائی پرمطلع ہو جائیں  تو”اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَریعنی نیکی کا حکم کرنے اور بُرائی سے منع کرنے“ کے اہم فریضے کو ادا کرتے ہوئےاپنی اِستطاعت کے مطابق اسے  روکنے کی کوشش کیجیے ۔ اگر  ہاتھ یا زبان سے  روکنے کی  اِستطاعت نہ ہو توکم از کم  دل میں اس فعل کو ضَرور بُرا جانیے کہ ہادیٔ راہِ نجات،سرورِ کائناتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا:جب تم میں سے کوئی کسی بُرائی کو دیکھے تو اُسے چاہیے کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… مُعجمِ کبیر،بقیة المیم من اسمه    معاذ،عطاء بن یسار عن  معاذ  بن  جبل ،۲۰ / ۱۵۹،حدیث:۳۳۱