آقا نے پھر بھیجنا چاہا،تو غُلام(جوکہ حقیقتاً آقا بننے کے قابِل تھا اُس ) نے جواب دیا:پَرسوں نمک کے چند دانوں کے بدلے اپنا حج بیچا، کل آپ کا بیچا ،آج کس کا بیچ کر لاؤں؟(1)
ایک جُملے میں دو حج ضائِع
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی وہ غُلام بَہُت دانا تھا، اس نے اپنے آقا اور آج کل کے ہر حاجی صاحب کو کتنی زبردست اور عِبرت انگیز بات بتائی کہ اپنے حج کا اِعلان کر کے نمک حاصل کرنا گویا کہ اپنا حج ہی بیچ دینا ہے ۔اِسی طرح حضرتِ سَیِّدُنا سُفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی ایک شخص کے یہاں دعوت میں تشریف لے گئے،میزبان نے خادِم سے کہا:”اُن برتنوں میں کھانا کھلاؤ جو میں دوبارہ (دوسرے)حج میں لایا ہوں۔“حضرتِ سَیِّدُنا سُفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے فرمایا:مسکین ! تُو نے ایک جُملے میں اپنے دو حج ضائِع کر دیئے۔(2)
ریاکاری کے خوف سے نیک عمل ترک کرنا کیسا؟
عرض :کوئی شخص اس اندیشے سے نیک عمل ترک کر دے کہ جب ریاکاری،تکبر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… فضائلِ دُعا،ص ۲۸۱ ملخصاً
2…… فضائلِ دُعا،ص ۲۸۱ ملخصاً