لیے زَہرِقاتل ہے۔شیطان بھی بہت بڑا عالم اور مُعَلِّمُ الْمَلَکُوت(یعنی فِرشتوں کا اُستاد)تھا مگر اب عُلمائے سُوء کا سردارہے جس سے”اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم“پڑھ کر پناہ مانگی جاتی ہے اور”وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم“ پڑھ کر اسے بھگایا جاتا ہے ۔
کِرِسچن کے جنازے میں شرکت کرنا
عرض:کسی کے کِرِسچن دوست کے والِد کا اِنتِقال ہوجائے تو کیاوہ اُس کے جنازے میں جاسکتاہے یا نہیں؟
اِرشاد:کِرِسچن بلکہ کسی بھی کافر سے مسلمان کو دوستی رکھنا ممنوع وحرام ہے چنانچہ پارہ 6سورۃُ المائدہ کی آیت نمبر 51 میں خدائے رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الْیَہُوۡدَ وَالنَّصٰرٰۤی اَوْلِیَآءَ ۘؔ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ؕ وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۱﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو!یہود و نصارٰی کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے بے شک اللہ بے انصافوں کو راہ نہیں دیتا ۔