Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
6 - 43
کرتے ہوئے میرے نام پر نام رکھا، قِیامت تک صبح وشام اس پر بَرَکت نازل ہوتی رہے گی۔(۱)
(۳)اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےمَحبوب،دانائے غُیُوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:قیامت کے دن دوشخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حضور کھڑے کیے جائیں گے،حکم ہو گا انہیں جنت میں لے جاؤ۔عرض کریں گے:یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہم کس عمل کے سبب جنت کے قابل ہوئے حالانکہ ہم نے تو جنت کا کوئی کام کیا ہی نہیں؟تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا :جنت میں جاؤ ،میں نے حلف کیا ہے کہ جس کا نام ”مُحَمَّد یا   اَحْمَد“ہو گا دوزخ میں نہ جائے گا۔(۲)
(۴)سرکارِ عالی وقارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ مشکبار ہے:کوئی دسترخوان بچھایانہیں گیا کہ اس پر ایسا شخص تشریف لائےجس کانام ”اَحْمَد یا مُحَمَّد“ہو تو ہرروز دوبار اس گھرکو تقدس بخشاجاتا ہے یعنی مقدس کیا جاتاہے۔ (۳)
میرے آقا اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنَّت ،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت مولانا شاہ امام احمد


مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… کَنْزُالْعُمّال،کتاب النکاح،الباب السابع فی برّ الْاَولاد و حقوقھم،الفصل الاول، الجزء: ۱۶، ۸/۱۷۵، حدیث:۴۵۲۱۳
 … فردوس الاخبار،باب الیاء،فصل فی تفسیر آي من القرآن الکریم،۲/۵۰۳،حدیث: ۸۵۱۵ 
۳ …  فردوس الاخبار،فصل ذکر فصول فی(ما  من) وغیرہ،۲/۳۲۳،حدیث:۶۵۲۵