Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
5 - 43
گا اور دنیا میں اس کی بَرکات دیکھے گا۔(۱)
"مُحَمَّد اور اَحْمَد“نام ركھنے کے فضائل "
عرض :اسلامی بھائی آپ سے اپنے نَومولُود  بچّوں کے نام رکھواتے ہیں تو آپ  بچّے  کا نام ”مُحَمَّد یا اَحْمَد“رکھتے ہیں اس میں کیا حِکْمت ہے ؟
ارشاد:”مُحَمَّد“اور” اَحْمَد“ہمارے  پیارے آقا،مکی  مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ذاتی اَسمائے مبارکہ ہیں،احادیثِ مبارکہ میں ان کے بڑے  فضائل وبرکات بیان ہوئے ہیں ،چنانچہ ان اَسمائے مبارکہ کے4  حروف کی نسبت سے چار اَحادیثِ مبارکہ ملاحظہ فرمائیے:
(۱)نبیٔ رحمت،شفیعِ اُمَّت،مالکِ کوثروجنّتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نِشان ہے:جس کے ہاں لڑکا پیدا ہو پس وہ میری محبت اور میرے  نام سے بَرَکت حاصل کرنے کے لیے اس کا نام ”مُحَمَّد“ رکھے وہ اور اس کا لڑکا دونوں جنّت میں جائیں ۔(۲)
(۲)محبوبِ رب العزّت،پیکرِجودوسخاوت،قاسمِ نعمتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بَرکت نشان ہے :جس نے میرے نام سے بَرَکت کی اُمید

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… مِرآۃ المناجیح ،۵/۳۰ 
۲… کَنْزُالْعُمّال،کتاب النکاح ،الباب السابع فی برّ الْاَولاد و حقوقھم،الفصل الاول،الجزء:۱۶، ۸/۱۷۵، حدیث:۴۵۲۱۵