Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
40 - 43
اِختتامِ مَجلِس کی دُعا
عرض :جب کسی مجلس میں بیٹھ کر کثیر گفتگو کی ہو یا اجتماع کا اِختتام ہو تو اس وقت کون سی دُعا پڑھنی چاہیے؟
ارشاد: حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سر کارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : جو کسی مجلس میں بیٹھا پس اس نے کثیر گفتگو کی تو اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ کہے: ”سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ یعنی اےاللہعَزَّ وَجَلَّ تیری ذات پاک ہے اور تیرے لیے ہی تمام خوبیاں ہیں،میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں،میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“تو بخش دیا جائے گا  جو اس مجلس میں ہوا۔(۱)
حضرتِسَیِّدُنا عبدُاللہ بن عَمْر وبن عاصرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں:جو یہ دُعا کسی مجلس سے اٹھتے وقت تین مرتبہ پڑھے تو اس کی خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جو مجلسِ خیرومجلسِ ذکر میں پڑھے تو اس کے لیے خیر(یعنی بھلائی) پر مہر لگا دی جائے گی ۔ وہ دُعا یہ ہے :سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… تِرمِذی،کتاب الدعوات،باب ما یقول اذاقام من مجلسہ،۵/۲۷۳،حدیث:۳۴۴۴