Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
38 - 43
والوں کو نہ جگا تے اور جو جا گ رہے ہوتے انہیں سلام اِرشاد فرماتے ۔ پس ایک دن آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتشریف لائے اور اسی طر ح سلام فرمایا جس طر ح فرمایا کرتے تھے۔(۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صرف جاگنے والوں کو سلام فرماتے اور سونے والوں کی نیند میں مخل ہونا نامناسِب خیال فرماتے یہ سب غلاموں کی تربیت کے لیے تھا ، ورنہ کون ایسا بدنصیب ہو گا جسے سرکارِاَبد قرارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سلام فرمانے کے لیے جگائیں اور اس کی نیند میں خلل واقع ہو ؟ عُشَّاق کا تو یہ حال ہے      
جلوۂ یار اِدھر بھی کوئی پھیرا تیرا	
                           حسرتیں آٹھ پہر تکتی ہیں رستہ تیرا	(ذوقِ نعت)
صلاحیت ہونے کے باوجود ذِمّہ داری نہ لینا
عرض: بعض  اِسلامی بھائی ایسے ہیں جو دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول سے دل وجان سے محبت تو کرتے ہیں لیکن دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کی کوئی ذِمَّہ داری قبول نہیں کرتے ان کا یہ رویہ کیسا ہے ؟

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱…  مُسلِم،کتاب الاشربة،باب اِکرام الضیف وفضل ایثارہ،ص۱۱۳۶-۱۱۳۷،حدیث: ۲۰۵۵ ملتقطاً