Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
36 - 43
سلام کیا تو اس پر جواب دینا واجب نہیں۔اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگرچہ وہ پڑھا نہ رہا ہو سلام کا جواب دینا واجب نہیں (۱)کیونکہ یہ اس کی ملاقات کو نہیں آیا ہے کہ اس کے لیے سلام کرنا مسنون ہو بلکہ پڑھنے کے لیے آیا ہے، جس طرح قاضی کے پاس جو لوگ اجلاس میں جاتے ہیں وہ ملنے کو نہیں جاتے بلکہ اپنے مقدمہ کے لیے جاتے ہیں۔ 
جو شخص ذِکر میں مشغول ہو اس کے پاس کوئی شخص آیا تو سلام نہ کرے اور کیا تو ذاکر(یعنی ذِکر کرنے والے)پر جواب واجب نہیں۔(۲)
جو شخص پیشاب پاخانہ کررہا ہے یا کبوتر اُڑا رہا ہے یا گارہا ہے یا حمام یا غسل خانہ میں ننگانہارہا ہے، اس کوسلام نہ کیا جائے اور اس پر جواب دینا واجب نہیں۔(۳) پیشاب کے بعد ڈھیلا لے کر استنجا سکھانے کے لیے ٹہلتے ہیں، یہ بھی اسی حکم میں ہے کہ پیشاب کررہا ہے۔ 
جوشخص علانیہ فسق کرتا ہو اسے سلام نہ کرے کسی کے پڑوس میں فُسَّاق رہتے ہیں مگر ان سے یہ اگر سختی برتتا ہے تو وہ اس کو زیادہ پریشان کریں 

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… فتاویٰ  ھندیة،کتاب الکراھیة، الباب السابع فی السلام و تشمیت العاطس ،۵/۳۲۶
۲ … فتاویٰ  ھندیة،کتاب الکراھیة، الباب السابع فی السلام و تشمیت العاطس ،۵/۳۲۶
۳ … فتاویٰ  ھندیة،کتاب الکراھیة، الباب السابع فی السلام و تشمیت العاطس ،۵/۳۲۶