بن عبدُاﷲرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ نبیٔ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰو ۃِ وَالتَّسْلِیْم نے اِرشاد فرمایا: کپڑے لپیٹ دیا کرو اِن کی جان میں جان آجائے اس لیے کہ شیطان جس کپڑے کو لِپٹا ہوا دیکھتا ہے اُسے نہیں پہنتا اور جسے پھیلا ہوا پاتا ہے اُسے پہنتا ہے۔(۱)
رسولُ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا: جہاں کوئی بچھونا بچھا ہو جس پر کوئی سوتا نہ ہو اس پر شیطان سوتا ہے۔ (۲)
مذکورہ احادیثِ مبارکہ نَقْل کرنے کے بعد اعلیٰ حضرتعَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت ارشاد فرما تے ہیں:’’اِن احادیث سے اس(مُصَلّے کا کونااُلٹ دینے) کی اَصل نکل سکتی ہے اور پورا لپیٹ دینا بہتر ہے۔“ (۳)
مسجِد میں داخِل ہوتے وقت لوگوں کو سلام کرنا
عرض : مسجِد میں داخِل ہو کر لوگوں کو سلام کرنا چاہیے یا نہیں؟
ارشاد:دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1197صَفحات پر مشتمل کتاب بہارِ شریعت جلد سوم صَفْحَہ 498پر ہے: جب مسجِد میں داخِل ہو تو سلام کرے بشرطیکہ جو لوگ وہاں موجود ہیں(وہ )ذِکْر ودرس میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… مُعْجَمِ اَوْسَط، باب المیم، من اسمہ محمد،۴/۱۹۸،حدیث:۵۷۰۲
… موسوعة اِبْنِ اَبِی الدُّنْیا، مکائد الشیطان، الباب الاول،۴/۵۳۰،رقم:۵
۳ … فتاویٰ رضویہ،۶/۲۰۶