بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:نماز پڑھنے کے بعد مُصَلّے کو لپیٹ کر رکھ دیتے ہیں،یہ اچھی بات ہے کہ اس میں زیادہ اِحتِیاط ہے، مگر بعض لوگ جانماز کا صرف کُونا لوٹ(موڑ)دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ایسا نہ کرنے میں اس پر شیطان نما ز پڑھے گا ،یہ بے اَصل ہے۔(۱)
اسی طرح کاایک سوال جب میرے آقا اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنَّت ،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن سے ہوا کہ ”اکثر دیہات میں نماز پڑھ کر جب اُٹھتے ہیں کونا مصلّی کا اُلٹ دیتے ہیں اس کا شرعاً ثبوت ہے یا نہیں؟“تو آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے جواباً تین احادیث نقل فرمائیں:حضرتِ سیِّدُناجابربنعبدُاﷲرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم،نورِمجسمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: شیطان تمہارے کپڑے اپنے اِستِعمال میں لاتے ہیں تو تم میں سے جب کوئی اپنا کپڑا اُتارےتو اسے چاہیے کہ وہ اسےتہ کر دیا کرے کہ اس کا دم راست ہو جائے کہ شیطان تَہ کیے ہوئےکپڑے نہیں پہنتا۔(۲)حضرتِ سیِّدُنا جابر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ … بہارِشریعت،۳/۴۹۹،حصہ۱۶
… جامِع صغِیْر، حرف الشین، ص۳۰۵،حدیث:۴۹۶۶