Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
31 - 43
بغیر اُتنا ہی ثواب اسے حاصل ہو گا (۳)ان میں سے کسی کی بخشش کی گئی تو اس کی شفاعت کرے گا(۴)بدکاروں کی محفل سے اس کا دل اکتا جائے گا۔(۵)طُلَبا اور نیک لوگوں کے راستے میں داخل ہو گا(۶)اللہتعالیٰ کے اَحکام کی پیروی کرنے والا ہو گا کیونکہ فرمانِ الٰہی ہے:] کُوۡنُوۡا رَبّٰنِیّٖنَ بِمَا کُنۡتُمْ تُعَلِّمُوۡنَ الْکِتٰبَ[ (پ۳،آلِ عمران:۷۹)ترجمۂ کنزالایمان:”اللہ والے ہو جاؤ اس سبب سے کہ تم کتاب سکھاتے ہو ۔“یہ سب عزّتیں تو اس شخص کو حاصل ہوں گی جس نے کچھ یاد نہ کیا ،جس نے سیکھ کر یا د بھی کیا اسے کئی گنا اَجر ملے گا۔(۱)
نَماز پڑھ کر مُصلّے کا کونا لپیٹنے کی وجہ
عرض:اکثر لوگ نماز پڑھ کر جب اٹھتے ہیں تو  مُصلّے کا کونا اُلٹ دیتے ہیں، اس میں کیا حکمت ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں جس مُصَلّے کا کونا نہ اُلٹا کیا جائے  اُس پر شیطان نماز پڑھتا ہے، یہ کہاں تک دُرُست ہے؟
ارشاد: نماز پڑھنے کے بعد مُصَلّے کا کونا اُلٹ دینے میں کوئی حرج نہیں، بہتر یہ ہے کہ پورا لپیٹ دیا جائے، البتہ یہ خیال کرنا کہ جس مُصَلّے کا کونا نہ اُلٹا کیا جائے اُس پر شیطان نماز پڑھتا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں  چنانچہ صدرُ الشَّریعہ،