Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
30 - 43
عالِم کی صحبت اختیارکرنے کے فوائد
عرض : عالمِ دین کی صحبت اختیار کرنے سے کیا فوائد و ثمرات حاصل ہوتے ہیں؟
ارشاد: عالمِ دین کی صحبت اختیار کرنے کے فوائد و ثمرات بیان کرتے ہوئے  حضرتِ سَیِّدُنا  فَقِیہ ابواللیث نصر بن محمد سمر قندیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں: جو شخص عالِم کی مجلس میں گیا ،بیٹھا اگر کچھ حاصل کرنے کی طاقت نہ بھی تھی تو بھی اسے   7 عزّتیں حاصل ہو ں گی:
(۱)طالب علموں کی سی فضیلت پائے گا(۲)جب تک وہاں بیٹھا رہے گا گناہوں سے بچا رہے گا(۳)گھر سے نکلتے ہی  اُس پر رَحمت کا فیضان شروع ہوجائے گا(۴)ان کی معیت(ساتھ ہونے) میں ان پر نازل ہونے والی رحمتوں سے نوازا جائے گا(۵)جب تک سُنتا رہے گا نیکیاں لکھی جاتی رہیں گی(۶)عُلَما کی مَحْفِل کی برکت کی وجہ سے فرشتے اُسے رِضائے الٰہی کے پَروں سے ڈھانپے رکھیں گے(۷)اس کا ہر اُٹھتا قدم گناہوں کا کفارہ، بُلندیٔ دَرَجات کا باعث اور نیکیوں میں اِضافے کا سبب بنے گا۔ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ  اُسے مزید چھ اِنعامات سے نوازے گا ۔
(۱)عُلَما کی مجلس کو پسند کرنے کی وجہ سےاللہتعالیٰ اُسے کرامت عطا فرمائے گا(۲)جو بھی اِس کی پیروی کرے گا تو اُن کی نیکیوں میں کمی کیے