Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
29 - 43
ہو جائے گی۔(۱)
(۴)سرکارِ عالی وقار،مدینے کےتاجدارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ مشکبار ہے:بے شک عُلَما کی مثال زمین میں ایسی ہے جیسے آسمان میں ستارے، جن سے خشکی اورسَمُندر کی تاریکیوں میں راستے کا پتا چلتا ہے لہٰذا اگر ستارے مٹ جائیں تو قریب ہے کہ راستہ چلنے والے بھٹک جائیں گے۔(۲)
عالمِ دین کی زیارت عبادت ہے
عرض :کیا عالمِ دین کی زیارت کرنا  عِبادت ہے؟
ارشاد:جی ہاں! عالمِ دین کی زیارت کرنا  عبادت ہے جیسا کہ  حدیثِ پاک میں ہے کہ امامُ الْعٰبِدین،سلطانُ السّٰجِدین،سیِّدُ الصّٰلِحینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے :پانچ چیزیں عبادت ہیں:(۱)قرآنِ کریم کی زیارت کرنا(۲) کعبۂ مُعظّمہ کی زیارت کرنا(۳)والدین کی زیارت کرنا (۴)آبِ زم زم کی زیارت کرنا اور یہ خطاؤں کو مٹا دیتا ہے(۵)عالِم کے چہرے کی زیارت کرنا۔ (۳)


مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… مِرآۃ المناجیح،۱/۲۰۰
 … تِرمِذی، کتاب العلم، باب ما جاء فی فضل الفقہ علی العبادة،۴/۳۱۱-۳۱۲،حدیث: ۲۶۹۰
۳ …  تاریخ بَغْداد،حرف الحا،ذکر من اسمہ محمد واسم ابیہ الحسن، محمد بن الحسن بن ازھر … الخ،۲/۱۹۰،حدیث:۶۱۸