Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
28 - 43
عُلَما پر مشتمل 4 اَحادیثِ مبارکہ ملاحظہ فرمائیے :
(۱)نبیوں کے سلطان،رحمتِ عالمیان،سردارِ دو جہانصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:عالِم کی فضیلت عابِد پر ایسی ہے جیسی میری فضیلت تمہارے اَدنیٰ پر، پھر آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ،اس کے فِرِشتے ، آسمان اور زمین کی مخلوق یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنے سُوراخوں میں اورمچھلیاں(پانی میں)لوگوں کونیکی سکھانے والے پر”صَلٰوۃ “بھیجتے ہیں۔(۱)
مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی”صَلٰوۃ “ سے اس کی خاص رحمت اور مخلوق کی ”صَلٰوۃ “ سے خصوصی دُعائے رحمت مُراد ہے۔ (۲) 
(۲)حُضُورِ اکرم ،نورِ مجسمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا  فرمانِ معظم ہے: ایک فَقِیْہ ہزار عابدوں سے زیادہ شیطان پر سخت ہے۔(۳)
(۳)خَاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے :عُلَما  کی سیاہی شہید کے خون سے تولی جائے گی اور اس پر غالب 


مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… تِرمِذی،کتاب العلم، باب ما جاء فی فضل الفقہ علی العبادة،۴/۳۱۳-۳۱۴ ، حدیث:۲۶۹۴ ماخوذاً
 … مِرآۃ المناجیح،۱/۲۰۰
۳ … تِرمِذی، کتاب العلم، باب ما جاء فی فضل الفقہ علی العبادة،۴/۳۱۱-۳۱۲،حدیث: ۲۶۹۰