تنکا بھی زمین پر نظر نہیں آتا تھا۔(۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! لاغر و کمزور بکری کے خالی تھنوں سے دودھ نکلنا، سارے برتنوں کا بھر جانا اور سب کا خوب سیر ہو کر پینا یقیناً ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا عظیم الشان معجزہ ہے، پھر اس کی برکت سے اللہعَزَّوَجَلَّ نے اُمِّ مَعْبَد اور اَبومَعْبَد کو دولتِ ایمان سے نواز دیا۔ اللہعَزَّ وَجَلَّ نے ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواتنے زیادہ اَوصاف و کمالات سے نوازا ہے جو کہ حد وشمار سے باہر ہیں ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں : ؎
تیرے تو وصف ”عیبِ تناہی“ سے ہیں بری
حیراں ہوں میرے شاہ میں کیا کیا کہوں تجھے (حدائقِ بخشش)
اُمِّ حرامرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا راہِ خدا میں سفر
عرض: حضرتِ سیدتنا اُمِّ حرامرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نام کیا تھا ؟نیز اِن کی سیرت کا ایک واقعہ بیان فرما دیجیے۔
ارشاد: حضرتِ سیدتنااُمِّ حرام بنتِ ملحان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نام ’’غُمَیْصَاء یا رُمَیْصَاء‘‘ بتایا گیا ہے۔(۲)یہ وہ صحابیہ ہیں جنہیں اپنے شوہر حضرتِ سَیِّدُنا عبادہ بن
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… طبقاتِ کبریٰ ،۸/۲۲۵
۲ … تھذیب التھذیب،الکنی من النساء ،حرف الحاء،۱۰/۵۱۵