Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
19 - 43
 پڑتی تھیں اور اُن کی ہڈیوں میں مغز بھی بہت کم تھا۔ ابو معبد نے جب دودھ سے بھرا برتن دیکھا تو حیران رہ گیا اور حیران ہو کر پوچھنے لگا: اے اُمِّ معبد!یہ کہاں سے آیا؟حالانکہ ہماری بکریاں چراگاہ سے دور ہیں ان میں نہ تو کوئی بکری حاملہ ہے اور نہ ہی گھر میں کوئی ایسی بکری ہے جس میں دودھ ہو۔انہوں نے کہا:اللہعَزَّوَجَلَّ کی قسم!ہمارے ہاں ایک مبارک آدمی گُزرے ہیں اُن کا حال ایسا ایسا ہے۔
ابو مَعْبَد نے کہا کہ اس شخص کے اَوصاف میرے سامنے بیان کرو۔ اُمِّ مَعْبَد نے کہا:مَیں نے ایک شخص دیکھا،جس کا حُسن نمایاں،چہرہ حسین، ڈیل ڈول خوبصورت، نہ بڑے پیٹ کا عیب ،نہ چھوٹے سر کا نقص،اِنتہائی خوبصورت، خوبرو آنکھیں،سیاہ اور بٹی پلکیں،دراز شیریں اور گونج دار آواز،گردن بلند، ریش مبارک گھنی، ابرو خمیدہ اور درمیان سے پیوستہ، خاموش رہے تو باوقار، لب کشا ہو تو چہرے پر بہار اور وقار، سب سے بڑھ کر باجمال، دور ونزدیک سے حسین وجمیل، شیریں زباں،گفتگو صاف اور واضح، نہ بے فائدہ اور نہ بے ہودہ، دہان سخن وا(یعنی گفتگو) کرے تو موتی جھڑیں، میانہ قد، نہ لمبا تڑنگا کہ دراز قامتی بُری لگے ،نہ پست کہ آنکھوں میں حقارت پیدا ہو، دو سر سبز و شاداب شاخوں کے درمیان لچکتی ہوئی