Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
18 - 43
 دیکھا،فرمایا: اُمِّ معبد! یہ بکری کیسی ہے؟ عرض کیا کہ یہ کمزوری کی وجہ سے ریوڑ کے ساتھ چرنے کے لیے نہیں جا سکتی۔ فرمایا: کیا یہ بکری دودھ دیتی ہے؟عرض کیا: یہ نہایت لاغر و کمزور بکری ہے۔ پھر آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: کیا تم مجھے اجازت دیتی ہو کہ میں اِس کا دودھ دوھ لوں؟ انہوں نے عرض کیا:میرے ماں باپ آپ پر قربان! اگر آپ اس میں کچھ دودھ دیکھتے ہیں تو آپ دوھ لیجیے۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دُعا فرمائی اور اس بکری کے تھنوں پر اپنا دَست مبارک پھیرا اور اللہعَزَّوَجَلَّ  کا نام لیا۔بکری نے آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے لیے دونوں ٹانگیں کُشادہ کر دیں اور دودھ اُتر آیا۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے بڑا برتن طلب فرمایا جو ایک گروہ یا جماعت کو سیراب کر دے۔ اس میں دُودھ دوھ کر بھر دیا یہاں تک کہ اُس پر جھاگ ظاہر ہو گئی۔ پھر سب لوگوں نے سیر ہو کر پیا اور آخر میں آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے نوش فرمایا۔ دوسری مرتبہ پھر آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے بکری کا دودھ دوہنا شروع کیا یہاں تک کہ برتن بھر گیا۔ پھر آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے(دودھ کے بھرے)برتن کو ان کے حوالے کیا اور روانہ ہو گئے۔ تھوڑی دیر بعد اُمِّ معبد کا خاوند ایسی کمزور بکریوں کو ہانک کر لایا جو کمزوری کی وجہ سے گرتی