Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 11:نام کیسے رکھے جائیں ؟
17 - 43
اُمِّ مَعْبَدرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا قبولِ اسلام 
عرض : آپ نے جن صحابیات کا ذکر فرمایا ہے ان میں سے حضرتِ سَیِّدَتنا  اُمِّ مَعْبَد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کا اصل  نام اور ان کی سیرت کا کوئی واقعہ بیان فرما دیجیے۔
ارشاد:حضرتِ سَیِّدَتنا اُمِّ مَعْبَد الخزاعیّہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نام’’عاتِکہ بنتِ خالِد خزاعیہ‘‘ہے۔(۱)ان کے اسلام لانے کا واقعہ بڑا دلچسپ ہے،چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا حزام بن ہشامرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ جب سرکارِ عالی وقارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمحضرتِ سیِّدُنا صدیق اکبررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے ساتھ مکۂ مکرمہزَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً سے ہجرت فرما کر مدینۂ منورہزَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً تشریف لا رہے تھے تو راستے میں ایک مقام پر اُمِّ مَعْبَد عاتکہ بنتِ خالد خزاعیہ کے ہاں گزر ہوا جو کہ ایک عفیفہ(پاکدامن)اور ضعیف العمر خاتون تھیں۔ یہ اپنے خیمے میں بیٹھی رہتی تھیں، مسافروں کو  پانی پلاتیں اور انہیں کھانا کھلاتی تھیں۔ امیرُ المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا ابوبکر صدیقرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ان سے گوشت اور کھجوریں خریدنے کا ارادہ کیا لیکن ان  کے پاس کسی چیز کو نہ پایا کیونکہ یہ  کافی عرصے سے قحط زدہ تھیں۔نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کے خیمے میں ایک بکر ی کو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱… الاستیعاب،کتاب کُنَی النساء، باب المیم،۴/۵۱۳