واٰلہٖ وسلَّم کے صدقہ میں کامیاب و کامران فرمائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمام متعلقین دعوتِ اسلامی کو اِستقامت ، خُلُوص اوروَلوَلۂ تبلیغ کی قوتِ لازوال عطا فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(330) حضرت مولانا محمدشبیر ہزاروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پولیس ، اسلام آباد،پنجاب،پاکستان)
مَدَنی چینلاللہ عَزَّوَجَلَّ اور حُبِّ رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰ لہٖ سلَّم سے معمور دِینی مسائل کی اِشاعت اور عقائد اہلسنّت کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ بحرمتِ نبی ٔ مختارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اہلسنّت کے اس فیضان کو جاری و ساری رکھے۔ اور جتنے مُخلِصین اس عظیم تحریک کیلئے سعی کررہے ہیں بلکہ جمیع اہلسنّت کی دِینی تحریکوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کامیابی سے ہَمکنار فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(331) حضرت مولانا مفتی محمد سلیمان رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم انوارِ رضا ،منگٹال ٹاؤن ،راولپنڈی،پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینلبِلاشُبہ{وَاَعِدُّوْلَھُمْ مَّااسْتَطَعْتُمْ(پ۱۰ الانفال