چینل کو دن دُونی رات چُوگنی ترقّی ہی ترقّی سے نوازے، آمین ثُمَّ آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(329) حضرت مولاناابوظفرمحمدعبدالرشیدقادری مُصطَفوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذخلیفہ مفتی اعظم ہندمفتی محمدحسین قادری سکھروی ،مہتمم مدرسہ حنفیہ قادریہ رجسٹرڈ چھوٹا گلہ ، راولا کوٹ کشمیر)
ہمیں اس بات پربڑی خوشی ہے کہ مذہب حقہ اہلسنّت و جماعت کی ایک ایسی تنظیم موجود ہے جو دعوتِ اسلامی کے نام سے موسوم ہے اوراِشاعتِ اِسلام کے میدان میں کام کررہی ہے۔ جو کسی وقت ہمارے لیے ایک خواب تھا۔ اللہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو عُروج و ترقّی عطا فرمائے جس نے دور ِ جدید کے تقاضوں کو محسوس کرتے ہوئے کام آگے بڑھایا ہے، دعوتِ اسلامی کا مدنی کام پہلے اِشاعتِ کُتُب، پملفٹ اوراب ایک قدم آگے بڑھ کر مَدَنی چینل کی صورت میں ہمارے سامنے آیا اور اس مَدَنی چینل سے بَہُت دُور دُورتک مؤثر پیغام اِسلام پَہُنچ رہا ہے اور لوگ پاکیزہ اِسلامی زندگی جو سُنتوں کے اَنوار سے نِکھری ہو، حاصل کررہے ہیں۔ہمارے لیے ملتان کا اِجتماع، کُتُب کی نشرو اِشاعت ،مَدَنی چینل، انٹرنیٹ تک رسائی بڑی اہم کامیابی ہے۔ مجھے ذاتی طور پر اِتنی خوشی ہے کہ اس کا اِظہار میں الفاظ میں نہیں کرسکتا ہوں۔
میری دُعا ہے کہ اللہعَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب لبیب محمد مصطفٰیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ