Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
29 - 46
۶۰)ترجَمۂ کنزالایمان :اور ان کے لئے تیار رکھو جو قوت تمہیں  بَن پڑے}کاتقاضا اِنتہائی ضروری تھا اور یہ ضرورت آپ نے پوری کی۔ اہلسنّت کے لیے دعوتِ اسلامی کی خدمات قابلِ ستائش و تشکّر ہیں۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(332) حضرت مولانا حافظ محمد حق نواز جدون مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ نظامیہ رضویہ گاؤں  چک ماجیہ گلی، تحصیل و ضلع ایبٹ آباد،سرحد،پاکستان)
	مَدَنی چینل   اس پُرفِتَن دور میں  صبح کا ستارہ ثابت ہوگا۔ اس وقت جہاں  پروگرامز اور فلموں  میں  بے حیائی اور فحاشی دِکھا کر دُنیا کو گمراہ کیا جارہا ہے اور ہر کوئی اس میں  ایک دوسرے سے آگے نکل جانا چاہتا ہے۔ وہاں  ایسے پروگرامز اور چینل نہایت ضروری ہیں۔ جہاں  پر اِیمان اَفروز پروگرام اِیمان کو جِلا بخشنے والے مقامات مثلاً مدینہ طیّبہ ، مکہ مکرّمہ زَادَھُمَا اللہ شَرفًاوَّ تَعظِیًماً سرکارِ دوعالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا مزارِ اَقدس، حُضُور غوثِ اعظم، حُضُور سیِّدی اعلیٰ حضرت اور دیگر مشائخ واولیاء کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات جو ہر مؤمن کے دِل میں  ایمان کی جِلا بخشتے ہیں۔ مگرہر کو ئی اِن تک رسائی نہیں  رکھتا کہ دیکھ کرہی اپنی پیاس بجھالے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّآپ کو اپنے حِفظ و امان میں  رکھے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد