Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
47 - 48
جانب سے بے دینی و بے عملی اور بدعملی کی بھپری موجوں  نے اس کشتی کو اپنے گھیرے میں  لے لیا تھا اور صاحبانِ بصر وبصیرت متفکر و مغموم تھے۔
	اللہ عَزَّوَجَلَّجانے ،کس دِل کی تڑتپی ہوئی بے قرار صدا نے بارگاہِ ایزدی جَلَّ جلالہٗ  میں  شرف قبولیت پایااور قرآن وسُنَّت کے داعی صِدق واِخلاص کی پیکر شخصیت اَمیر اہلسنّت حضرت مولیٰنا الحاج محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ نے شرعی احتیاطوں  کے پابند رہتے ہوئے اس اُمّت مرحومہ (وہ اُمت جس پر اللہ کی رحمت ہو) کو مَدَنی چینلکا تحفہ عطا فرمایا۔ اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّاس خالِص دِینی و مذہبی سلسلے سے مسلمانانِ عالم کے ساتھ ساتھ غیر مسلم و غیر مذہب بھی مُستَفِید و مُستَفِیض و مُستنیر ہو رہے ہیں  اور ہوتے رہیں  گے۔
	اللہ جل مجدہٗ الکریم کی بارگاہِ بے نیاز میں  اِنتہائی عاجزی سے ہم دعوتِ اسلامی کے تمام شعبۂ جات کے لیے بالعموم اور مَدَنی چینل کے لیے بالخصوص بہتر یوں  اور بہاروں  کے لئے دُعا گو ہیں۔ مولا تعالیٰ عَزَّوَجَلَّامیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیاور آپ کے رُفَقاء کی مساعیٔ جمیلہ کو قبول فرما کر اپنی بارگاہ سے اجرِعظیم مرحمت فرمائے، انہوں  نے مَدَنی چینل کے موجد بن کر ’’خَیْرُالنَّاسِ مَنْ