اسلامی حضرت مولانا محمدالیاس عطارؔ قادری دامت فیوضہم کو جنہوں نے دعوتِ اسلامی کو تحریک ہی نہیں بلکہ ایک تنظیم سے مزین و آراستہ فرمایا اور اس نیٹ ورک کو 27 سال کے مختصر عرصے میں 66سے زائد ممالک تک پہنچایا، جس کے تقریباً 36 سے زائد شعبہ جات سے مختلف میوے اپنے رنگوں اور ذائقوں سے اُمتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو مُستَفِید کررہے ہیں اور اب مَدَنی چینل کے نام سے خالص مذہبی و دِینی نشریات کے حامل و علمبردار ٹی وی چینل کا اِجراء امیر اہلسنّت اور دعوتِ اسلامی کا ایک منظم کارنامہ ہے اور اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نئی نسل کو راہِ راست پر لانے کیلئے معاوِن ثابت ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(289)حضرت مولانا سیدنصیراﷲ شا ہ کاظمیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ عربیہ کنزالعلوم ،الرحمن ٹاؤن نزد ٹینکی والا چوک، گورنمنٹ کالونی ، اوکاڑہ،پاکستان)
وہ شخصیّت جس نے آج کے گئے گزرے دو رمیں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں میں سَچّے دین کی سچی لگن پیدا کرکے جام عشقِ رسُولصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سرشار فرمادیا اور اُس وقت کشتیٔ اُمّت کو تبلیغی و تحریری سہارا دیا۔ جس وقت ہر