Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
48 - 48
یَّنْفَعُ النَّاس(کَنْزُالعُمَّال ج۱۶ ص۵۳ حدیث۴۴۱۴۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت) یعنی لوگوں  میں  سے بہتر وہ ہے جو دوسروں  کو نفع پہنچائے۔‘‘کی بشارت سے خود کو مشرف کرلیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(290)حضرت مولانا محمد شہباز ظفر مدنیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس شعبہ درسِ نظامی جامعہ رضویہ مظہر العلوم، فورٹ عباس ،ضلع بہاولنگر،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَلٰی اِحْسَانِہٖ وَمَنِّہٖ وَکَرَمِہٖمَدَنی چینل اپنی بہارِیں  لُٹا رہا ہے اور دعوتِ اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہنچارہا ہے، ہمارے مدنی مرکز کا اس حوالے سے یہ ایک بہتر اِقدام ہے اور اس کی بے حد ضرورت بھی تھی کہ جب غیر اپنا مُلَمَّع سازی کیا ہوا پیغام لوگوں  کے گھروں  میں  اس ٹی وی کے ذریعے گھسارہے تھے تو اس بات کی ضرورت تھی کہ حق کابھی سب تک اَصلی رُ وپ پَہُنچے۔بالجملہ مَدَنی چینل وقت کی ضرورت ،قوم کی پکار اور دِلوں  کی دھڑکن ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو دوام و اِستحکام عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
مُجھے مَدَنی چینل سے پیارہے۔