Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
45 - 48
کی طرف پیش قدمی بَہُت مؤثر اور نتیجہ خیزثابت ہوگی۔مَدَنی چینل کے اس اِقدام سے وقت کی ایک اہم ضرورت کو پورا کیا گیا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّثابت قدمی مرحمت فرمائے اور فتوحات و برکات کے دروازے کھول دے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(287)حضرت مولانا محمد رمضان صابریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( جامعہ کنزالعلوم عربیہ اِسلامیہ ،بستی لودھراں  خیرپور سادات، تحصیل علی پور ،ضلع مظفر گڑھ ،پاکستان)
	یہ تواظہرمن الشمس ہے کہ حق و باطل کی لڑائی ابتدا سے آرہی ہے مگر حق کا ہمیشہ بول بالارہا ہے۔ یقیناً اہلسنّت وجماعت کے لیے دعوتِ اِسلامی کا وجود نعمت عُظمٰی ہے اور اس کا کردار باوقار ہے۔ نیز اشاعت دین اور اِصلاحِ عمل کے لیے مَدَنی چینل بہترین ذریعہ ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(288)حضرت مولاناقاری نسیم باروی رضویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد یارسول اللہ ،چک نمبر275ج ۔ب ،پینسرہ، سردارآباد(فیصل آباد)،پاکستان)
	اللہ عَزَّوَجَلَّ جزائے خیرعطا فرمائے، جناب امیر اہلسنّت بانی ٔ دعوتِ