(285)حضرت مولانا کریم بخش چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدسٹی لیاقت پور، ضلع رحیم یار خان ،پاکستان)
بندہ ٔعاجز آپ کے مَدَنی چینل سے بَہُت فرحاں و شاداں ہے۔ اس کی کوشش رہتی ہے کہ دعوتِ اسلامی کے سالانہ اجتماع میں حتَّی المقدور شرکت کی جائے۔ بانیٔ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو اللہ تعالیٰ طویل عمر عطا فرمائے تاکہ دین کے چراغ جلتے رہیں۔ فقیر کی ہمدردیاں دعوتِ اسلامی سے رہی ہیں اِس جدید دور میں اس کی اَشد ضرورت تھی جو کہ دعوتِ اسلامی کی مساعیٔ جمیلہ سے پایۂ تکمیل کو پَہُنچی ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(286)حضرت مولانا غلام مرتضٰی ساقی مجددیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکزی جامع مسجد شہیدیہ ،قلعہ دیدار ِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، گوجرانوالہ،پاکستان)
حق وباطل ہمیشہ بَرسرِپیکار رہے ہیں۔ اگر باطِل شکلیں بدل کر آتا ہے تو حق ہر صورت میں اس کو دباتا اور اس کا قلع قمع کرتا ہے۔دعوت ِ اسلامی حق و صداقت کی علمبردار ہے۔ پرنٹ میڈیا میں وقیع خدمات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانِک میڈیا