اور فکری تربیت کی جائے اور صَحیح معنوں میں آقائے کونین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پیغام پہنچایا جاسکے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ العٰلَمِیْندعوتِ اسلامی کے امیر، امیر ِ اَہلسنّت حضرت مولیٰنا پیرطریقت محمدالیاس قادری مُدَّظِلُّہٗاور آپ کے تربیت یافتہ مُبلِّغین نے اس عظیم ضرورت کو پورا کر دیا ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّامیر اہلسنّت اور مَدَنی چینل کے اِجراء کے معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(284)صاحبزادہ حضرت مولانا محمدشاہد عارف نوریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد اُونچی ، اعظم کلاتھ مارکیٹ ،مرکز الاولیاء لاہور،پاکستان)
آج کل مختلف T.Vچینلز کے ذریعے فحاشی اور عُریانی کی ترغیب دی جا رہی ہے جو نئی نسل کے بگاڑ کا سَبَب ہے اور اسے دِین سے دُور لے جارہی ہے۔ ایک ایسے چینل کی ضرورت تھی جو نئی نسل کو ہدایت اور دین اِسلام کی طرف مائل کر سکے۔ یقیناً مَدَنی چینلاس کمی کو پورا کرنے کے لیے میدان میں اُترا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد