لوگوں کو مَدَنی چینلکے ذریعہ سے دِینی مسائل اور تاجدارِ مدینہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سچّی محبت اور سنّتوں کا درس شروع فرما کر ہدایت کا راستہ دِکھانے کا ایک عظیم سِلسلہ شروع فرمایا ہے اور ایک اہم ضرورت کو پورا فرمایا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں مصطفٰے کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے واسطے سے دُعا ہے کہ ہمارے سَروں پر امیر جماعت (یعنی امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)کا سایہ قائم و دائم رکھے اور معاونین و خادمین کی کوششوں کو قبول فرمائے اور مَدَنی چینل کی فیوض و برکات جاری رکھے، آمین ثُمَّ آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(283) حضرت مولانا نیاز احمد فیضیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد جیلانی ،چشتیاں ،ضلع بہاولنگر،پاکستان)
اَحقرُالعِبادنے جب مَدَنی چینلکے اِجراء کی خبرسُنی تو اِنتہائی دِلی مُسرَّت ہوئی۔ دیگر چینلز کے ذریعے زمانۂ جاہلیت سے بڑھ کر اَخلاق کی دَھجیاں اُڑائی جارہی ہیں اور نسلِ نو کو میڈیا کے ذریعے اَخلاق بد اور اَفکار فاسدہ میں جکڑا جارہا ہے۔ اِنتہائی ضرورت تھی کہ ایک ایسا چینل ہو جس پر اُمتِ مُسلِمہ کی اخلاقی، اِصلاحی