اسکندریہ ہے۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے دیکھنے سے گمراہ لوگوں کوہدایت ملے گی۔ تمام مسلمانوں کو فحاشی والے چینلز دیکھنے کے بجائے مَدَنی چینلدیکھنا چاہیے تاکہ دِینِ اِسلام کی پہچان نصیب ہو۔اللہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا ہے کہ اپنے حبیب پاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(272)حضرت مولانا مفتی محمد یٰسین الکریم نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و مہتمم دارالعلوم عشرہ مبشرہ ،جامع ہمدانیہ، ضلع اوکاڑہ ،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مخدوم و محترم امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی سوادِ اعظم اہلسنّت کی بہتری ومضبوطی کے لیے مختصر وقت میں کی گئی اَنْمِٹ مساعی ٔ دینیہ اہلِ علم وبصیرت سے یقینا ڈھکی چُھپی نہیں ہیں اور اب مَدَنی چینلکا اِجراء کرکے یقینا اہلسنّت کی موجودہ و آئندہ نسلوں پر احسانِ عظیم فرمایا ہے ۔ بلا شُبہ ایسے اِقدام کی میڈیا کے دوڑمیں اَشد ضرورت تھی اور بِلامُبالَغہ یہ سعادت دعوتِ اسلامی کے حصّے میں آئی ہے۔ اﷲ کَرِیْم عَزَّوَجَلَّ اس سلسلے