میں بَرَکت بھی عطا فرمائے اور تمام منتظمین مَدَنی چینل کو مزید اِخلاص و اِستِقامت کی نعمتِ عظمٰی سے نوازے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(273)حضرت مولانا محمد سلیم چشتیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بمقام ڈوبیرن تحصیل کلر سیداں ، ضلع راولپنڈی،پاکستان)
بندئہ گناہگار کی دِلی دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّاپنے محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعلین پاک کے صدقے دعوت ِ اسلامی کو دوپہر کا ایسا سورج بنائے جس پر نہ ظہر آئے نہ عَصر نہ ہی وہ سُورج غروب ہو۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے محبوب خدا عَزَّوَجَلَّکی سنتوں کو ادا کرتے ، سیکھتے سکھاتے دنیا کے کونے کونے میں پَہُنچ جائیں ۔ بندئہ نا چیز اس مرتبہ مدینۃ الاولیاء ملتان شریف سے غزالیٔ زماں احمد سعید کاظمی شاہ صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کیسٹ لایا، تقریر کا عنوان تھا ’’تبلیغِ اسلام‘‘ سننے کے بعد پتا چلا غزالی ٔزماں دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں خطاب فرمارہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے لیے اور امیراہلسنّت کے لیے خوب خوب دُعائیں فرمار ہے ہیں۔ پیرانہ اور فقیرانہ آواز سے دِل دَھک دَھک کرکے یہ کہہ رہاتھا: غزالی ٔ زماں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی دُعا قبول