مسائل کے لحاظ سے عملی دُنیا میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ خود حُضُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے مزید ترقیاں عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت حضرت مولانامحمد الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی تمام خدماتِ دینیہ بشمول اِجرائے مَدَنی چینل کو درجۂ قبولیت و شرف مَقبولیت عطا فرمائے اور اہلسنّت کی ناک دعوتِ اسلامی کو دِن دُونی رات چوگنی ترقیاں عطا فرمائے ، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(271)حضرت مولانا فیضِ رسُول شمسیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ سعیدیہ کاظمیہ خورشید المدارس، ظاہر پیر، تحصیل خانپور، ضلع رحیم یار خان،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا وجود اہلسنّت کے لیے فضل خداوندی عَزَّوَجَلَّہے۔حضرت صاحب(امیراہلسنّت مولیٰنا محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ) محب العلم وا لعلماء اور اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر یعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کے داعی ٔاشرف ہیں۔آپ کی توجّہ و برکت سے دعوتِ اسلامی کو بے مثال شہرت حاصل ہوئی اور مرکزی مجلس شوریٰ کی مَدَنی چینل کے اِجراء کی کاوِش فحاشی و عُریانی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے لیے دیوار