آغاز ہوا۔ اور الیکٹرانِک میڈیا کو دُرُست اور مثبت راہ دِکھلائی ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّمَدَنی چینل دیکھ کر اکثر لوگ راہِ ہدایت پا چکے ہیں۔ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ جَلَّ شَانُہٗ مَدَنی چینلکو دِن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ مَدَنی چینل جاری کرنے والوں کو بہترین جزائے خیر دے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(252)شہزادۂ خطیب پاکستان الحاج صوفی محمد لطیف نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ و مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ، کچہری بازار، اوکاڑہ ،پاکستان)
اللہ کریم عَزَّوَجَلَّآپ ( یعنی امیرا ہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)،مرکزی مجلس شوریٰ اور دعوتِ اسلامی کی دُنیا بھر کی تمام تنظیمی کابینات و تمام شعبہ جات کو بالعموم اور مَدَنی چینلکوبالخصوص ترقی دے اور نظام ِمصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عملی نفاذ کا اس مَدَنی چینل کو ذریعۂ نافِعہ بنائے اور ان تمام اُمورِ دِینیہ کو ہر طرح کی نظربد سے محفوظ و مامون رکھے،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد