ہیں۔ جیسا کہ پہلے اِنٹرنیٹ کے ذریعے دُنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کا پیغام عام کیا جا رہا تھا اور دُنیا بھرسے پوچھے جانے والے ہزاروں مسائل کا حل اور کفّار کے اسلام پر اِعتراضات کے جوابات دینے کے سا تھ سا تھ ان کو اسلام کی دعوت پیش کرنے کی بھی سعادت حاصل کی جارہی تھی ۔اب مَدَنی چینل میں بھی یہ کام بدرجہ اولیٰ کیا جا رہا ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس جماعت کے امیر، امیر اہلسنّت کو درازیٔ عمر بالخیرعطافرمائے اور ہم سب کو امیر اہلسنّت کے فُیُوض وبَرَکات سے مُستَفِیض فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(251)حضرت مولانا فیض الرسُول قادری انصاریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ عربیہ قادریہ نُوریہ، نصیر القرآن ،بھنڈی میاں صاحب، تحصیل خیر پور، ضلع بہاولپور،پاکستان)
آج کے پُرفِتَن دور میں کہ جس میں ایک طرف بدعملی اور بے حیائی کا دور دورہ ہے۔ اور دوسری طرف اس بدعملی و بے حیائی کے کاموں کو عام کرنے کے لیے زیادہ ترالیکٹرانک میڈیا کا کردار ہے۔ ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور ان کے جملہ رُفقاء کو کہ جن کی کوششوں سے مَدَنی چینل کا