Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
45 - 46
دارین کی کرامتوں  سے سرفراز فرما کر نافعِ خلائق بنائے۔اٰمین
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(239)حضرت پیرابوالفضل محمد خان قادری رضویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ غوثیہ معینیہ رضویہ ریاض الاسلام، محمد نگر ، فیض آباد شریف اٹک کینٹ، پنجاب، پاکستان)
	اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی کی جانب سے مَدَنی چینل کا اِجراء بَہُت بڑا تبلیغی ذریعہ ہے۔ عالمگیر تبلیغی سِلسلہ اس چینل کے ذریعہ جاری ہوگیا، مسلک حقِ اہلسنّت و جماعت کی کما حقّہ ترجمانی ہورہی ہے۔ دِیگر اخلاقیات کے لیے تباہ کُن بے شمار چینلوں  کے مقابلہ میں  یہ چینل بِحَمْدِاللہ تَعَالٰی مکمل ’’اِصلاح کُن‘‘ ہے ۔اہلِ اِسلام سے پُر دَرد اپیل ہے کہ جتنا ممکن ہو مَدَنی چینل سے اِستِفادہ کی کوشش کریں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(240) حضرت مولانا عبدالمالک صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ اکبریہ انجمن اکبریہ ،بلو خیل روڈ ،میانوالی ،پاکستان)
	دعوتِ اسلامی کی طرف سے T.Vمَدَنی چینل کا اِجرا صرف