خوش آئند ہی نہیں بلکہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ باطِل قوتیں اپنے غلط نظریات، مواصلات کے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے گھر گھر پَہنُچارہی ہیں ان کا مقابلہ اسی رنگ میں ہی کیا جاسکتا ہے۔ عُلَماء سلف نے اسی اُصول کی بُنیاد پر علوم باطِلہ کو رد کرنے کے لئے سیکھنے کی اجازت دی ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلََّّ اس کاوش کو اسلام کی سر بلندی اور جناب سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کا ذریعہ بنائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(241)حضرت مولانا سید اشفاق احمد شاہ بخاریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ غوثیہ ودربار عالیہ چشتیہ رکن آباد کالونی ،ڈیرہ غازی خان،پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ جب سے مَدَنی چینل شروع ہوا ہے ، سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا صدقہ لاکھوں مسلمانوں میں عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تڑپ پیدا ہوگئی ہے۔ ہماری دُعا ہے اللہ پاک اسے مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
مُجھے مَدَنی چینل سے پیار ہے.