Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
44 - 46
چینلکے بارے میں سُن کر بڑی خُوشی ہوئی ، ہماری دُعا ہے کہ جِس شخصیت نے یہ کام شُروع کیا، اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کو اَحسَن جزا عطا فرمائے اور ہمیں  بھی ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے۔مَدَنی چینل کے ذریعے انقلاب آرہا ہے، غیر مسلم بھی مسلمان ہوں  گے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّہر مسلمان کو اچھے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(238)حضرت مولانا مشتاق احمد نُوری ؔ صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم جامعہ شہابیہ ، چیئرمین تحریک فروغ اِسلام ،صدر تنظیم عالمی اہلسنّت ،اچھرہ، پاکستان)
	پیارے محبوبصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے اپنی اُمّت کو آخری وصیّت فرمائی کہ مَیں  تمہارے درمیان دوچیزیں  چھوڑے جارہا ہوں ، کتاب اللہ اور اپنی سُنَّت ، انہیں  مضبوطی سے پکڑے رکھو گے تو گمراہ نہیں  ہوگے ۔ ہم نے اس مکمل ضابطۂ حیات ، عالمگیری دستور العمل اور انسانیت نواز مکمل نظام حیات سے مُنہ پھیر لیا ، عقائد و اعمال بگڑ گئے۔دُنیا میں  ہر طرف فِسق وفجور ، ظلم وجور، عیاشی و بدکاری ،بے پردگی و عُریانی ، ہوس رانی و دغا بازی، رَقْص وسَرود، عیش و تفریح، اِنصاف کشی و بددیانتی اور رشوت کا بازار گرم ہے۔اِیسا کیوں  ہوا؟ دُنیا کیوں  بگڑ گئی؟سادہ ساجواب ہے، عصرِ حاضر اور گلوبل کی دنیا میں  میڈیا پر اِلحاد اور بے دین لوگوں  کا قبضہ ہے۔ا یسے میں  دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینلایک عظیم کاوش ہے، ذاتِ لم یَزل اس کو مقبولیت