Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
43 - 46
اہلسنّت امیر دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس قادری جو کہ میرے پیر بھائی بھی ہیں۔اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ میں  بھی قادری ہوں ، اُن کی اللہ عَزَّوَجَلَّ  خضری عمر کرے، اُن کا سایہ اہلسنّت پہ قائم رکھے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(236)حضرت مولانا قاری اﷲ بخش چشتی قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مکان نمبر845ٹاور اسٹریٹ بلاک 18زید آباد، ڈیرہ غازی خان، پاکستان)
	دعوتِ اسلامی نے تمام اہلسنّت اور عُلماء اہلسنّت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اور ایک مرتبہ پھر جذبات بھڑکا دیئے ہیں ، اب اہلسنّت صرف دین کا خادم بننے کی کوشش کریں  گے۔ دعوتِ اسلامی کے تمام شعبے قابلِ تعریف ہیں۔ خُصُوصاً مَدَنی چینل کھول کر تمام اسلامی بھائیوں  کے دِل مُوہ لیے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(237)حضرت مولانامحمد فضل کریم چشتی ظہوریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(18بلاک فرید آباد کالونی، محلہ فیض آباد شریف ایریا دربار عالیہ پیر غلام محمد ،فیصل آباد، پاکستان)
	اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّہمیں  مَدَنی