Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
42 - 46
	دعوتِ اسلامی اہلسنّت کی واحد تنظیم ہے جو عالمِ اسلام میں  عموماً اور پاکستان میں  خُصُوصاً اِحیائِ سُنَّت کے لئے شب و روز کوشش کررہی ہے۔ مَدَنی
چینل بھی اِحیائِ سُنَّت کا بَہُت بڑا ذریعہ ہے اور اہلسنّت کا پیغام رَسَاں  بھی۔  میری دِلی دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے وسیلہ سے دعوتِ اسلامی کو بَشُمول مَدَنی چینل دِن دُگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(235)حضرت مولانامحمد حسین سُلطانی قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ سُلطانیہ تجویدالقرآن رجسٹرڈ ،نزد مسلم ہوٹل، تحصیل جامپور ،ضلع راجن پور، پاکستان)
	اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی کی عظیم الشّان عالمی تبلیغ کے بارے میں  گفتگو ہوئی، اس سے پہلے سینکڑوں ، دوستوں  اوراسلامی بھائیوں  سے ملاقات ہو چکی ہے۔  جب سے یہ تنظیم میدانِ عمل میں  آئی محبت رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چراغ جلے ، سُنتوں  کی ہوائیں  چلیں ، محبت رسُول اور عِشق رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بہار آئی، لاکھوں  نوجوانوں  کے چہروں  پر سُنّتیں  سَج گئیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس تنظیم کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، قِبلہ امیر