Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
41 - 46
(233)حضرت مولانا محمد اقبال چشتی صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ جماعت اہلِ سنت پاکستان پنجاب،435-Dسبزہ زار سکیم بکرا منڈی، مرکز الاولیاء لاہور )
	دعوتِ اسلامی اہلسنّت کی عظیم الشّان اصلاحی تحریک ہے ۔جس کے بانی حضرت مولانا محمد اِلیاس قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ
عَزَّوَجَلَّ آپ کے زیرِ سایہ دِینی کام کو اَحسن انداز میں  آگے بڑھارہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے وہ تمام اراکین مُبارَکباد کے مستحق ہیں  جنہوں  نے صُبح و شام ایک کرکے پُرخلوص اَنداز میں  دعوتِ اسلامی کے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہے۔ موجودہ دور الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کا دور ہے۔اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینلکا آغاز کیا ہے، مجھے اُمید ہے اس چینل کی وجہ سے بدعقیدگی اور بدعملی کے سیلاب کو روکنے میں  مدد ملے گی اور وہ چینل جو بے حَیائی و فَحاشی پھیلاتے ہیں  ان کے مقابلے میں  یہ چینل اپنے ناظِرین کی نبی ٔ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شریعت کے انوار سے آنکھیں  ٹھنڈی کرنے کا کام کرے گا۔اس چینل کے آغاز پر مَیں  خُلوصِ دِل سے اَمیردعوتِ اسلامی اور اُن کے تمام رُفقاء کو مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(234) حضرت مولانامحمد حسین اسدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مرکزی جماعت اہلسنّت ،تحصیل کوٹ ادّو ،ضلع مظفرگڑھ ،پنجاب، پاکستان)