وسلّماسے بوسیلۂ محمد صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم اپنی بارگاہ میں شرفِ قَبُولیت عطا فرمائے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(188) حضرت مولانا حافظ غلام علی اعوان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل جامعہ نعیمیہ ،خطیب مسجد Kسیکٹر D.H.Aمرکزالاولیاء لاہور )
ہنری فورڈ نے لکھا تھا کہ میڈیا کے ذریعے چند سالوں میں کسی بھی قوم کا مزاج یکسر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔یہ تب کی بات ہے جب میڈیا اِس قَدر طاقتور نہیں تھا۔ بدقسمتی سے شرکی قوتیں تو بَہُت عرصے سے اِس مؤثر ہتھیار کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھیں ، جس کے واضح اثرات ہمارے معاشرے پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسے میں شَر کے مقابلے میں خَیر کی شمع مَدَنی چینل کی آزمائشی نشریات کا آغاز کسی مژدئہ جانفزاء سے کم نہیں ہے۔ جس پر چینل اور دعوتِ اسلامی کی تمام قیادت لائق ہزار تحسین ہے۔یہ بات بے حد خوش آئند ہے کہ مَدَنی چینل ابھی تک میوزیکل وغیرہ سے پاک ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کرے کہ مستقبل میں مجبوریاں رُکاوٹ نہ بنیں۔ آخر میں بارِدیگر اس کاوش پر تمام کارکنان و قیادت کو مبارکباد۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد